مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی بڑی کارروائی، کار چھیننے والے تین ڈاکو گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) سیالکوٹ کے...

سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

مراد آباد: بھارت میں ایک ظالم خاتون نے سڑک...

عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے...

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

اسلام آباد: بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں...

امریکا کی پاکستان میں شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے ایک...

مری کی عدالت کا شیخ رشید کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم

الزامات کاکیس، مری کی عدالت نے شیخ رشید کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا-

باغی ٹی وی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو مری کی عدالت میں پیش کیا گیا، سول جج مری محمد ذیشان نے مری پولیس کی شیخ رشید کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا-

سماعت کے دوران عدالت نے شیخ رشید کو ریمارکس دیئے کہ آپ کوئی بیان دینے کی بجائےہدایات لے لیں-

خیال رہے کہ شیخ رشیدکو تھانہ مری میں درج مقدمے میں گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے مری منتقل کیا گیا تھا شیخ رشیدکے خلاف گرفتاری کے دوران پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنےکے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب شیخ رشید نے عدالت سے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 62 سے میں قلم دوات کے نشان سے لڑ رہا ہوں،جیل سے لڑوں گا یا رمضان میں الیکشن لڑوں گا،میری جیت سے پاکستان اور غریب عوام کی فتح ہو گی،میرے خلاف کوئی پرچہ نہیں،یہ سب فراڈ ہے، اس سب کے پیچھے ایک چہرہ ہے جس کو جلد ایکسپوز کریں گے-