شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر کیے گئے حملے میں لانس نائیک جمشید شہید ہوگئے۔

باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لانس نائیک جمشید نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

قبل ازیں 6 ستمبر 2023 کو جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ نے ضلع چترال کے جنرل علاقے کالاش میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع دو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملہ کیاآئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جھڑپ میں کم از کم 12 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔

محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے نورستان اور کنڑ صوبوں کے گووردیش، پتیگال، برگ متل اور بتاش کے علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور ارتکاز کا پتا پہلے ہی لگا لیا گیاتھا اورعبوری افغان حکومت کے ساتھ یہ معلومات بروقت شیئر بھی کی گئی تھی بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ہماری پوسٹیں پہلے ہی ہائی الرٹ پر تھیں بہادر فوجیوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا فائرنگ کے تبادلے میں بارہ دہشت گرد مارے گئے جب کہ دشمن کی بڑی تعداد شدید زخمی ہوئی۔ تاہم فائرنگ کے اس شدید تبادلے میں چار بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

بلوچستان ،ضلع ڈیرہ بگٹی سے 5 فٹبال کھلاڑی اغوا

دوسری جانب کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے تین ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کرلیا ہے ملہیر انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی اور اس کے بعد ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کرلیا ڈاکوؤں کی جانب سے اغوا کیے گئے افراد میں قدیر احمد، جہانزیب اور محمد یاسین شامل ہیں، ڈاکو ؤں کی جانب سے جن تین ٹرکوں کے ڈرائیورز کو اغوا کیا گیا وہ کوئٹہ سے آرہے تھے۔

Shares: