ایس ایچ او تھانہ حافظ آباد کی بڑی کارروائی
حافظ آباد ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد حسین گوندل اور ان کی ٹیم کی بڑی کارروائی عرصہ دراز سے مطلوب خطرناک اشتہاری ڈاکو جو کہ علاقے میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے ان کو گرفتار کرلیاتھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی۔ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب عرصہ دو سال سے مفرور کیٹیگری اے کے 3 اشتہاری ڈاکو گرفتار کر لئے۔
گرفتار اشتہاری مجرمان میں سلیم، عثمان اور شفیق شامل ہیں۔ ملزمان بینک سے نکلنے والے لوگوں کو لوٹتے تھے اور کئی اضلاع میں ہونے والی وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتار اشتہاری مجرمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔