پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پھر سے کرکٹ کھیلنے کا اشارہ دے دیا۔
باغی ٹی وی : شعیب اختر کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر تازہ پوسٹ میں کرکٹ کے میدان میں دوبارہ اترنے کا عندیہ دیا ہے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انسٹاگرام پر اپنے اکاونٹ پر کرکٹ یونیفارم کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ : شعیب اختر کے بعد آسٹریلوی کپتان بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ پر بول پڑے
تصویر میں سبز اور کالے رنگ کی ایک شرٹ ہے جس پر اختر اور 14 نمبر لکھا ہو اہے اس تصویر کے ساتھ شعیب اختر نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایک بار پھر14 نمبر کی شرٹ پہننے کا وقت آگیا ہے شعیب اختر نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ وہ کب اور کس ایونٹ میں یہ شرٹ پہننے والے ہیں۔
پی ایس ایل 2022 کی تیاریاں: قذافی اسٹیڈیم کے باہر 20 فٹ لمبا بیٹ اور 12 فٹ چوڑی…
تاہم شعیب اختر کی پوسٹ کے بعد ان کے فینز ان کو دوبارہ کرکٹ گراونڈ میں دیکھنے کے لیے بے چین ہو گئے ہیں ان کے مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ میں مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور ان کی کرکٹ میں واپسی کی امید پر انہیں خوش آمدید کہا جا رہا ہے بہت سے مداحوں نے ان سے سوال کیا ہے کہ وہ یہ شرٹ کب اور کس ایونٹ میں پہننے والے ہیں۔
یاد رہے کہ شعیب اختر قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے14 نمبر کی شرٹ پہن کر ہی کرکٹ کھیلتے تھے۔