شعیب اختر جو اکثر سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے اچھے اچھے پیغامات شیئر کرتے ہیں اور لوگوں کی اصلاح کرتے ہیں، وہی شعیب اختر نے ایک اور پیغام جاری کیا ہے.

شعیب اختر نے یہ پیغام ان مردوں کے لیے شیئر کیا ہے جو اپنی عورتوں کی عزت نہیں کرتے. شعیب اختر نے ایک تصویر شیئر کر کے لکھا کہ ایسے مرد یہ ضرور پڑھیں.

تصویر میں لکھا تھا کہ ایک زخص ایک بابا کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ عورت مرد کے پاؤں کی جوتی ہے جس پر بابا حامی بھر لیتے ہیں. لوگوں کے حیران ہونے پر بابا کہتے ہیں کہ عورت اس مرد کی جوتی ہے جو خود کو ایک پاؤں کی مانند سمجھتا ہے. اور عورت اسے اپنا سرتاج بناتی ہے جو ایک بادشاہ کی مانند ہوتا ہے.

شعیب اختر کے اس ٹویٹ ہر ان کو مداحوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے اور تبصرے جاری ہیں.

Shares: