سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر شعیب اختر نے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو لیگل نوٹس کا جواب بھجوادیا،شعیب اختر نے تفضل رضوی کے الزامات کو مسترد کردیا ۔ شعیب اختر نے معروف قانون دان سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی وساطت سے تفضل رضوی کو لیگل نوٹس کا جواب بھجوادیا جو کہ 5صفحات پر مشتمل ہے جواب میں کہا گیا ہے کہ تفضل رضوی کے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں میری رائے تھی رائے پر لیگل نوٹس نہیں بھیجا جاتا اور نا ہی ہرجانے کا دعوی دائر ہوسکتا ہے۔ شعیب اختر نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ تنقیدکرنا میرا حق ہے اسکی اجازت قانون بھی دیتا ہے۔

شعیب اختر اور پی سی بی کے قانونی مشیر آمنے سامنے، اب شعیب اختر نے کیا کیا؟
Shares: