غزوہ ہندہونے والا ہے : شعیب اخترکے بیان نے بھارت میں ہلچل مچادی

0
43

کراچی:غزوہ ہند ہوگا:مسلمان دوبارہ غالب آئیں گے،پاکستان پھلے پھولے گا:شعیب اخترکا پیغام پھردہرا دیا گیا،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کرنے والا بھارت پاکستانی پیسر شعیب اختر کے ” غزوہ ہند” سے متعلق پیشنگوئیوں کی بات پر چراغ پا ہوگیا۔

میڈیا میں شعیب اختر کے پرانے انٹرویو کا کلپ وائرل ہوگیا ہے، جس میں انھوں نے غزوہ ہند سے متعلق پیشگوئیوں کو دہرایا تھا، جس کے مطابق بھارت کو دو بار مسلمان فتح کریں گے اور کشمیر پر ان کے غاضبانہ قبضے کا خاتمہ کریں گے۔

 

 

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک برس سے سخت لاک ڈاؤن لگاکر کاروبار زندگی معطل کرکے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ غزوہ ہند کے حوالے سے بیان کی جانے والی احادیث کے انتظارمیں بڑی تعداد میں مسلمان اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں‌

Leave a reply