قومی کرکٹ کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے رضوان کی سست بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50 گیندوں پر 50رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایشیاکپ فائنل میں شکست پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامبینیشن کام نہیں کر رہا، پاکستان کو کئی پہلووں پر کام کرنا ہو گا۔


انہوں نے کہا کہ فائنل میں فخرزمان ، افتخار اور خوش دل کی بلے بازی بھی سمجھ نہیں آئی شعیب اختر نے محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 50 گیندوں پر 50 رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی۔

شعیب اختر نے سری لنکن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا بہترین ٹیم کے طور پر کھیلی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی سری لنکا کی جانب سے دیئے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔

شاداب خان نےسری لنکا کی اننگز میں اہم مواقع پرراجا پکسا کے 2 کیچ ڈراپ کیے جس کے بعد راجا پکسا نے شاندار بیٹنگ کرتےہوئے 45 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی اورٹیم کا اسکور 170 رنز تک پہنچایا-

ایشیا کپ فائنل:سری لنکا پاکستان کوشکست دیکرفاتح قرارپایا

دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کے فائنل میچز جیتنے کا موازنہ کیا جائے تو سری لنکا 6 میچز جیت کر نمایاں ہے ریکارڈ کے مطابق سری لنکا نے ایشیا کپ کے 11 فائنل کھیلے جن میں سے 6 میچز میں ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا جبکہ پاکستان نے 4 مرتبہ فائنل میچز کھیلے لیکن قومی ٹیم دو مرتبہ ہی ٹائٹل اپنے نام کر سکی۔

پاکستان نے سن 2000 اور 2012 میں ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی جبکہ یہ دونوں فائنل میچز بنگلہ دیش میں کھیلے گئے تھے۔ سن 2000 میں پاکستان نے سری لنکا جبکہ 2012 میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

سری لنکا سن 1986 میں پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشیا کپ کا چیمپیئن بنا تھا جبکہ دوسری مرتبہ 1997، تیسری مرتبہ 2004، چوتھی مرتبہ 2008 اور پانچویں مرتبہ 2014 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور چھٹی مرتبہ اب 2022 میں پاکستان کو شکست دے چیمپئین بن گیا ہے-

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

Shares: