حیدر آباد دکن :شعیب ملک پر واضح کردیا تھا کہ سب سے پہلے” بھارت "باقی رشتے بعد میں ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی 2010ء میں ہوئی تھی، تاہم یہ جوڑی اب بھی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔
حال ہی میں 33 سالہ ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کی شعیب ملک سے ملاقاتوں کا سلسلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچوں کے دوران شروع ہوا تھا۔بھارت سے محبت کے بارے میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اس نے شعیب ملک کوپہلےدن ہی بتا دیا تھا کہ وہ بھارت سے مخلص ہیں اورکبھی بھی بھارت کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں سن سکتیں
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ شعیب ملک پر واضح کرچکی تھیں کہ وہ ہمیشہ بھارت کے ساتھ مخلص رہیں گی جس پر شعیب ملک کہتے تھے کہ ان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے اور انہیں بھارت کے خلاف کھیلنے میں مزہ آتا ہے۔
ثانیہ مرزا کو مہندرا سنگھ دھونی اور اپنے شوہر شعیب ملک کے درمیان مماثلت دکھائی دیتی ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ کئی چیزیں دونوں میں ایک جیسی ہی ہیں، دونوں ہی کرکٹ فیلڈ میں انتہائی پرسکون رہتے ہیں۔ثانیہ نے کہا کہ دھونی کو خاموشی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بجائے شایان شان انداز میں کھیل کو الوداع کہنا چاہیے تھا،