لاہور: معروف دانشور شعیب ہاشمی انتقال کر گئے-

باغی ٹی وی : مرحوم شعیب ہاشمی استاد، ڈرامہ نگار اور معروف شاعر فیض احمد فیض کے داماد تھے شعیب ہاشمی کے انتقال کی تصدیق عدیل ہاشمی کی جانب سے کی گئی ہے عدیل ہاشمی نے بتایا کہ شعیب ہاشمی کافی عرصے سے بیمار تھے۔

عمران ریاض کوسیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے والا ایس ایچ او معطل

مرحوم کی اہلیہ سلیمہ ہاشمی کے مطابق ان کے شوہر گزشتہ 15 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا بستر تک محدود تھے، وہ بول سکتے تھے اور نہ خود سے چل پھرسکتے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ٹیلی ویژن کےابتدائی دورمیں شعیب ہاشمی کے پروگرام زبردست مقبول ہوئے شعیب ہاشمی گورنمنٹ کالج لاہور میں برسہا برس درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے، اس کے علاوہ شعیب ہاشمی مشہورٹی وی پروگرامز اکڑبکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول اور باو ٹرین کے خالق تھےشعیب ہاشمی نے 70 کی دہائی میں معروف ڈارمے لکھے اور ان میں کام کیا-

پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں،آئی ایم ایف

انہیں 1995میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اورتمغہ امتیازسے نوازا گیا، شعیب ہاشمی کی شادی پاکستان کے نامور شاعر فیض احمد فیض کی بیٹی سلیمہ ہاشمی سے ہوئی، ان کے دو بچے عدیل ہاشمی اور میرا ہاشمی ہیں۔

Shares: