لاہور:شعیب ملک کی گاڑی کوحادثہ ،ٹرک سے ٹکراگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے ، بتایا جارہا ہے کہ شعیب ملک کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی ہے
شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) ڈرافٹ کے اختتام پرنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باہر ہیش آیا۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ حادثہ شدید تھا مگراس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ادھر ذرائع کے مطابق کرکٹر کی اسپورٹس کار ریسٹورنٹ کے باہر ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کار کو فرنٹ سے نقصان پہنچا ہے جبکہ شعیب ملک حادثے میں محفوظ رہے۔