عمران خان سچے،ایماندار اور حقیقی لیڈر ہیں ،اسلام،مسلمان اورکشمیر پرواضح موقف پیش کرنے پر سلام، شوبز کی دنیا کا وزیراعظم کو خراج تحسین

0
48

اسلام آباد :عمران خان سچے ، ایمانداراور حقیقی لیڈر ہیں ،اسلام،مسلمان اور کشمیر پر واضح موقف پر سلام پیش کرتے ہیں ، شوبز کی دنیا کا وزیراعظم کو سلام ، اطلاعات کےمطابق شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب پر انہیں بہترین لیڈر قرار دے دیا۔

اولاد جان سے پیاری "میرا پتر” کس اداکار نے اپنے بیٹے کو لوری سنا نا شروع کردی

وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کو سراہتے ہوئے پاکستان شوبزکی دنیاکے تمام ستاروں نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغامات اور ویڈیوز جاری کردیں۔ اس سلسلے میں اداکارہ ریما نے ان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سیاست دان ہی نہیں بلکہ سچے لیڈر بھی ہیں ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کشمیریوں کے سفیر وزیراعظم عمران خان کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے جس طرح وزیراعظم پاکستان نے دنیا کو جھنجھوڑا ہے اس پر سلام پیش کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف آواز اٹھا کر ایک بہادر قوم کے لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں‌ عظیم الشان خطاب ، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی خوش قسمتی ہے ، صحافی اور علماء بھی واہ واہ کراٹھے ، خراج تحسین پیش کیا

پاکستان کے معروف اور پاکستانیت سے سرشاروزیراعظم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئےاداکار ہمایوں سعید اور شان شاہد نے کہا کہ عمران خان کا امت مسلمہ کے لئے جذبہ قابل دید تھا اور ہمیں اپنے وزیر اعظم پر فخر ہے ۔اداکاروں کا کہنا ہے کہ قوم کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ نے ہمیں ایک حقیقی لیڈر عطا کیا ہے

جنرل اسمبلی میں‌وزیراعظم کی تقریر کے دوران ہیڈ آفس کے باہر ہجوم ، دنیاامڈ آئی ، عمران خان اور کشمیر کے حق میں نعرے

جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ اداکار فرحان سعید نے کہا کہ ان کو اپنے ووٹ کے درست استعمال پر خوشی محسوس ہورہی ہے اور ہمارے ملک کو ایسے ہی لیڈرکا انتظار تھا۔عمران خان نے پاکستان کی ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی نمائندگی کی ہے ، عمران خان کی سلامتی کے لیے قوم دعائیں کرے

“بھارت نے کشمیریوں‌ پر مظالم جاری رکھے اور پاکستان پر جارحیت کی تو پھر لا الہٰ‌الااللہ کہہ کر کود پڑیں‌گے ، عمران خان نے جنرل اسمبلی میں پیغام دے دیا” لاک ہے

بھارت نے کشمیریوں‌ پر مظالم جاری رکھے اور پاکستان پر جارحیت کی تو پھر لا الہٰ‌الااللہ کہہ کر کود پڑیں‌گے ، عمران خان نے جنرل اسمبلی میں پیغام دے دیا

وزیر اعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی میں عالمی خطاب پر پاکستان کے معروف اداکارہ ماہرہ خان ، مہوش حیات اور ارمنیہ خان نے وزیراعظم کے خطاب کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عمران خان پر فخر ہے۔ اداکارحمزہ علی عباسی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خطاب سے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کشمیر کے ساتھ ہی نہیں تمام اسلامی ممالک کے ساتھ کھڑا ہے ۔

Leave a reply