سپیڈ سٹار شعیب اختر کو ہائی پرفارمنس سنٹر میں باؤلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

0
37

سپیڈ سٹار شعیب اختر کو ہائی پرفارمنس سنٹر میں باؤلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

باغی ٹی وی . راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ایک بار پھر پاکستان کرکٹ‌ ٹیم کا حصہ بننے جارہے ہیںِ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کو ہائی پرفارمنس سنٹر میں باؤلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس سے نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کیلئے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کی ر ضا مندی کے بعد ملازمت کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس سے قبل ہائی پرفارمنس سنٹر میں بیٹنگ کوچز کیلئے سابق کپتان محمد یوسف اور آل راؤنڈر عبدالرزاق کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ان تینوں کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں دینے کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک، دو روز میں کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ میں 178 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ 163 ون ڈے میں 247 اور پندرہ ٹی ٹونٹی میں 19 کھلاڑی ٹھکانے لگا سکے۔ شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ اپنے سپر سٹار کے ساتھ پاکستانی کھلاڑی آسانی کے ساتھ ایڈجسٹ ہو سکتے ہیں جبکہ غیر ملکی کوچ کی موجودگی میں زبان ہی بڑ امسئلہ بن جاتی ہے۔ سابق قومی کرکٹرز کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ اپنا تجربہ نوجوانوں میں منتقل کریں

ادھر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا جس کے ساتھ ہی پاکستان کی سیریز جیتنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

ساؤتھمپٹن میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جہاں صرف 10.2 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکا۔

پاکستانی ٹیم نے 223 رنز 9 کھلاڑیوں کے آؤٹ پر چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو صرف 13 رنز کے اضافے کے بعد 236 کے مجوعے پر آخری وکٹ بھی گر گئی۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

Leave a reply