بھارتی اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ میں اس دور میں ہوں جہاں لوگ ترقی یافتہ اور ترقی پسند ہیں ایسے میں میری شوہر سے علیحدگی اور پھر لوگوں کے تنقید بھرے رویے مجھے حیرت اور دکھ کا احساس دلاتے ہیں
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے شوہر ساحل سنگھا سے علیحدگی کے حوالے سے کہا کہ یں اس دور میں ہوں جہاں لوگ ترقی یافتہ اور ترقی پسند ہیں ایسے میں میری شوہر سے علیحدگی اور پھر لوگوں کے تنقید بھرے رویے مجھے حیرت اور دکھ کا احساس دلاتے ہیں
دیا مرزا نے کہا کہ جب سے میری اور میرے شوہر کے درمیان علیحدگی ہوئی ہے تب سے لوگوں کا میرے ساتھ رویہ بدل گیا ہے کوئی مجھے شرمندگی کی نظر سے دیکھتا ہے تو کوئی مجھے ہمدردی اور رحم دلی کی نظر سے دیکھتا ہے لوگوں کے اس رویے سے میں دکھی ہو جاتی ہوں
اداکارہ نے کہا کہ نفرت سے دیکھنے والے لوگوں میں کچھ خواتین ایسی بھی ہیں جو مجھ سے پوچھتی ہیں کہ اتنی زیادہ ذاتی مشکلات دیکھنے کے بعد بھی آپ اتنی مضبوط کیسے ہیں؟ مجھے ایسی بہت سی خواتین کے پیغامات موصول ہوتے ہیں جو میری طرح کی مشکلات سے گزر رہی ہیں وہ مجھ سے پوچھتی ہیں کہ آپ نے خود کو کس طرح سنبھالا ہے؟ آپ کس طرح اٹھ کر کام پر چلی جاتی ہیں؟ آپ کس طرح یہ سب برداشت کر رہی ہیں؟
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس ان خواتین کے سوالوں کے جواب تو نہیں ہیں لیکن میں پھر بھی ان کو کہتی ہوں کہ مجھے میرا راستہ مل گیا ہے آپ بھی اپنا راستہ تلاش کریں کیونکہ میں آپ کا راستہ نہیں بتا سکتی ہوں