شعیب اختر کے مداحوں کو جھٹکا

معروف کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کو لیکر ان کے مداح کافی پرجوش تھے ، اس فلم میں شعیب اختر کا کردار کرنے والے عمیر جسوال نے پہلے فلم سے علیحدگی کا اعلان کیا اس کے بعد اب شعیب اختر نے خود کو فلم سے الگ کرلیا ہے. شعیب اختر نے اس ھوالے سے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں انہوں نے کہا کہ مسلسل ایسی چیزیں چل رہی تھیں جو حل نہیں ہو رہیں تھیں اور میرے اور فلم میکرز کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا مسلسل اس کی خلاف ورزی ہو رہی تھی اس لئے میں نے خود کو اس فلم سے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور میں تنبیہ کررہا ہوں فلم میکرز کو کہ میری زندگی پر نہ فلم بنائیں نہ ہی میرا نام استعمال کریں اگر ایسا ہوا تو میں سخت قسم کا

لیگل ایکشن ان کے خلاف لوں گا. شعیب اختر نے مزید کہا کہ معاملات جب حل نہ ہو رہے ہوں تو پھر اچھے انداز میں الگ ہوجانا چاہیے اور میں نے بھی ایسا ہی کیا ہے. یاد رہے کہ عمیر جسوال نے بھی اسی قسم کی باتیں کہیں تھیں انہوں نے کہا کہ کچھ چیزوں پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے فلم سے الگ ہو رہا ہوں . یوں شعیب اختر کے مداحوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ان کے پسندیدہ کرکٹر کی زندگی پر اب فلم نہیں‌ بنے گی.

Comments are closed.