شاپنگ بیگ کے استعمال خلاف کیس کی سماعت، عدالت حکومت پر برہم

lahore highcourt

لاہور ہائیکورٹ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگ استعمال کرنے کے حوالہ سے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شاپنگ بیگ کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس جواد حسن نے کیس پر سماعت کی دوران سماعت جسٹس جواد حسن نے ماحول دوست اقدامات میں سستی کرنے پر پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر اب تک قانون سازی کیوں نہیں کی گئی ،دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ،آپ وہیں کے وہیں ہیں، عدالت نے پنجاب حکومت اور ڈی جی ماحولیات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ، درخواست گزار نے درخواست میں لکھا کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگ عوام دوست نہیں ہیں پلاسٹک کی بنی ہوئی تمام چیزیں بیماری پھیلانے کا باعث ہیں،حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی قانون سازی نہیں کی جا رہی،عدالت پنجاب حکومت کو پلاسٹک بیگز کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا حکم دے، عدالت پلاسٹک بیگز سمیت پلاسٹک کے کپ، پلیٹ ، کلاس،چمچ ،سٹرابنانے پر پابندی عائد کرے.

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں شاپنگ بیگ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں کھانے پینے کی اشیاٰ بھی شاپنگ بیگ میں ڈال کر فروخت کی جاتی ہیں.

Comments are closed.