کراچی راشد منہاس روڈ شاپنگ مال آگ لگنے کے واقعہ کا ایف آئی ار درج

0
123

کراچی کے راشد منہاس روڈ کے شاپنگ مال میں آگ لگنے کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں درج کر لیا گیا۔ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ کے الیکٹرک، فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں قتل بالسبب، لاپرواہی اور نقصان رسانی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ درج مقدمے کے مطابق شبہ ہے عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، عمارت میں آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی اخراج نہیں تھا اور عمارت کا نقشہ غیر قانونی طریقے سے پاس کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق عمارت کی تعمیرات میں ناقص مٹیریل استعمال ہوا، کے الیکٹرک اور فائر بریگیڈ نے ناقص میٹریل کے باوجود این او سی جاری کیا۔ کے الیکٹرک، فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں نے مجرمانہ غفلت کی۔ تاہم مال کو سیل کر کے مزید تحقیقات شروع ہو گئے ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ روز شاپنگ مال میں آگ لگنے سے11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a reply