سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے ایک انٹرویو میںکہا ہے کہ میں بہت سوچ سمجھ کر کوئی چیز خریدتی ہوں کیونکہ اگر چیز اچھی نہ آئے تو پھر اسکو پہننے کو دل نہیں کرتا .انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ شاپنگ تسلی سے کی ہے ایسا نہیں ہے کہ میں جلدی جلدی میں شاپنگ کروں اور اس کے بعد پتہ چلے کہ سائز میںفرق آ گیا ہے یا رنگ اچھا نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں بہت حیران ہوتی ہوں جو خواتین عید کی رات کو شاپنگ کررہی ہوتی ہیں،بھئی اتنی افرا تفری میں شاپنگ کرنےکی بھلا کیا ضرورت ہے.
انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ خواتین کو یہی کہا ہے اور ابھی بھی کہوں گی کہ جلدی جلدی میں شاپنگ نہ کریں بلکہ وقت نکال کر تسلی سے چیزوں کی خریداری کریں. ”بعد میں رونے سے بہتر ہے کہ وقت نکال کر خریداری کر لی جائے. ”یاد رہے کہ بشری انصاری کا شمار ان فنکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میںکام کیا، آج کل وہ ایک سٹینڈ اپ کامیڈی شو کررہی ہیں جو کہ کراچی میں ہو رہا ہے اس کے بعد یہ شو اسلام آباد اور پھر لاہور میںبھی پیش کیا جائیگا.