ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فار م سی پرائم کی مختصر فلم "XXL” یو ٹیوب چینل پر ریلیز کر دی گئی ہے. قدسیہ علی اور سلمیٰ حسن نے اس میں اہم کردار ادا کیے ہیں جبکہ ہدایتکاری دانش بہلم کی ہیں۔مختصر اس فلم کی کہانی کار فاطمہ فیضان ہیں۔ کہانی ایک نوعمر لڑکی کے گرد گھومتی ہیں جس کا وزن اس عمر کی اوسط لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جس کے سبب اس کی ذہنی صحت متاثر ہورہی ہے۔ اس کی ماں ا س کو وزن کم کرنے پر زور دیتی ہے۔

سی پرائم کی ایگزیکٹیوپروڈیوسرسیمیں نوید اس فلم کے بارے میں کہتی ہیں کہ "طویل عرصے سے ہمارے معاشرے میں انسانوں کے طور طریقوں اور رویّوں کو دیکھ کر شرم محسوس ہوتی ہے کہ ان میں عدم برداشت اور ایک دوسرے کا خیال نہ کرنا اور خواتین اور مردوں میں خاص ردعمل اور اظہار سے متعلق خاموش توقعات رکھنا عام ہے۔تاہم یہ آئیڈیلزانسان کی ذہنی صحت پر انتہائی حد تک اثرانداز ہوتے ہیں۔ اس پروڈکشن کا مقصد اس بدسلوکی کے رویّوں کواجاگر کرنا ہے جوانسانوں کے اندازکیلئے قابل شرم ہیں جس پروہ خود کوبزور معاشرے کے آئیڈیلز میں شمارکرتے ہیں اور اس کے ممکنہ نتائج کو سامنے لانا ہے۔سی پرائم کی تمام مختصر پروڈکشنزکی طرح ہم ایسا مواد پیش کرنے کیلئے پر امید ہیں جو ہمارے معاشرے میں ایک تحریک اور ایک مثبت تبدیلی کا باعث ہو۔”

Shares: