سجاول : ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کو جلد پورا کیا جائے – ریحانہ لغاری

باغی ٹی وی،سجاول (نامہ نگار یاسر علی پٹھان) ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کو جلد پورا کیا جائےگی- ریحانہ لغاری
تفصیل کے مطابق ضلع سجاول میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کی شکایات موصول ہورہی ہیں،سرکاری ہسپتالوں اورڈسپنسریوں میں مسلسل مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے،سردیوں کے موسم میں ڈینگی،ملیریا اوردیگرموسمی وائرسززیادہ موثرہوجاتے ہیں ان سے بچائوکے اقدامات کے ساتھ ان کے علاج کے لئے بھی ضروری اقدامات کرنے جی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہارقائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے اپنے دفترمیں ضلع صحت افسرڈاکٹراحمدعلی پلیجو اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ / سول سرجن ڈاکٹرعبدالجبارجمالی کے ساتھ ضلع صحت سجاول کے مسائل بشمول ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کے حوالے سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سردیاں شروع ہوچکی ہیں اورساتھ ساتھ ڈینگی،ملیریا اوردیگرموسمی وائرسزغیرمعمومی طورپر فعال ہوچکے ہیں جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں اورڈسپنسریوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا اورمریض ڈاکٹروں اوراسٹاف کی کمی کی شکایت کررہے ہیں۔
اس موقع پر ضلع صحت افیسرسجاول ڈاکٹراحمدعلی پلیجو نے بتایا کہ بارش کے باعث سرکاری اسپتالوں اورڈسپنسریوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جس کا تخمینہ لگاکر محکمہ صحت کراچی کو ارسال کردیا گیا ہے جبکہ اضافی مالی اخراجات کے لیے بھی درخواست کی گئی ہے۔ اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال سجاول نے بتایا کہ ایک سینئرمیڈیکولیگل آفیسر،2سینئرسی ایم او،5سی ایم او گریڈ17,ایک اینستھیزئٹس،ایک ای این ٹی،ایک گائناکالوجسٹ،ایک نیفرولوجسٹ،ایک اوپتھلمولاجسٹ،ایک پیتھالوجسٹ اورایک فیزیشن کی پوسٹ سول ہسپتال میں خالی ہیں جس کے باعث مریضوں اورہسپتال انتظامیہ کوشدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
قائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا تمام ترمسائل پرمبنی تفصیلی رپورٹ تیارکی جائیں اورڈاکٹروں کی کمی اورپوسٹنگ کے حوالے سے سیکریٹری صحت کوآگاہ کیا جائے اور وہ خود ان مسائل کے حل کے لئے وزیرصحت سندھ سے ملاقات کریں گی۔

ہلال احمر کی جانب سے سجاول کے قریبی گاؤں راہب آمڑو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں سینکڑوں مریضوں کو سپیشلسٹ ڈاکٹروں چیک کیا اور مریضوں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں.

Comments are closed.