شارٹ کٹ اور رنگ عشقے دا اس سال کی ریلیز ہونے والی پہلی فلمیں

نیا سال شروع ہو چکا ہے اور اس سال کے پہلے مہینے یعنی جنوری میں جو فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں اس میں شاٹ کٹ اور رنگ عشقے دا کا نام قابل زکر ہے. شاٹ کٹ کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہی ہے ، اس فلم کو گزشتہ برس عید الاضحی پر ریلیز کئے جانے کا پلان تھا لیکن نہ ہو سکی اور اب یہ فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس فلم کو ابو علیحہ نے ڈائریکٹ کیا ہے اور کاسٹ میں ثناء فخر ، نسیم وکی ، جگن کاظم ، گوہر رشید و دیگر شامل ہیں. شاٹ کٹ ایک پنجابی فلم ہے. رنگ عشقے دا کو معروف رائٹر پرویز کلیم نے ڈائریکٹ کیا ہے یہ ایک میوزیکل اور کامیڈی فلم ہے ، کاسٹ میں فریش سٹار علی عباس سید، آمنہ راہی اور زاریہ خان شامل ہیں جبکہ لالی وڈ کی سینئر فنکارائیں مدیحہ شاہ، نغمہ بیگم اور

کامیڈین افتخار ٹھاکر و دیگر شامل ہیں. دونوں فلمیں باکس آفس پر کتنی کامیابی ھاصل کرتی ہیں یہ چیز دیکھنے والی ہے. دونوں فلموں کی پرموشنز بالکل نہیں کی جا رہیںٰ ، شاٹ کٹ کی تو پوری ٹیم ہی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے فلم کی ریلیز سر پر ہے اور نہ انٹرویوز دئے جا رہے ہیں اور نہ ہی اس ھوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے.

Comments are closed.