پاکستانی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر بیٹے اور بہو کے والدی پر تشدد کرنے کی وائرل ویڈیو پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

باغی ٹی وی : گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ارسلان نامی شخص کو بیوی سمیت والدہ پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اور اپنی ماں کے لئے بُرے الفاظ استعمال کر رہا ہے-

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ مچ گیا ہے اور یہ معاملہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہےاس ویڈیو پر جہاں ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اس دلخراش ویڈیو پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں شوبز ستاروں نے بھی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

اداکار حمزہ علی عباسی نے اس وقاعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ میرے پاس اس واقعے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں اور نہ ہی میں یہ ویڈیو پوسٹ کرسکتا ہوں بلکہ میں نے یہ ویڈیو ہی ڈیلیٹ کردی ہے۔
https://twitter.com/iamhamzaabbasi/status/1285710186376814593?s=20
حمزہ علی عباسی نے والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا اوہ میرے خدا۔۔۔ جہنم کا گہرا ترین کونا اس شیطان کا منتظر ہے جس نے اپنی بوڑھی ماں پر ہاتھ اٹھایا۔

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی ماں کو اپنے بچے کے ذریعے تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے اور نہ ہی کسی بچے کے ذریعے باپ کو نقصان پہنچنا چاہے۔
https://twitter.com/Naimalkhawarr/status/1285722654402588672?s=20
نیمل خاور نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کا قہر اس آدمی کا منتظر ہے-

صبا قمر نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے اس پر فوراً کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے-
https://twitter.com/s_qamarzaman/status/1285814153718964224?s=20
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہیں یہ غیر انسانی عمل دیکھ کرتکلیف ہوئی ہے-

صبا قمر نے کہا کہ وہ یہ سب دیکھ کر اس وقت خوفزدہ ہیں کہ کوئی اتنا ظالم اور سخت دل کیسے ہو سکتا ہے۔‘

صبا قمر نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی حکام سے مودبانہ درخواست کی کہ اس اس واقعے پر کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے ۔
صارفین نے بھی اس ویڈیو پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے کو تنقید کا نشانہ بنایا-
https://twitter.com/Naimalkhawarr/status/1285722654402588672?s=20
https://twitter.com/U_3322/status/1285735571932020738?s=20
https://twitter.com/chalosidepehato/status/1285912260792246274?s=20
https://twitter.com/SRKYousafzaiPK/status/1285923448775036928?s=20
https://twitter.com/shoaib_araiin/status/1285922333178372099?s=20
https://twitter.com/DekhHw/status/1285903919617658880?s=20

واضح رہے کہ گذشتہ روز راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں اہلیہ کے ساتھ مل کر بیٹے نے ماں اور بہن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ویڈیو وائرل ہونے پرریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ کروادیا۔ میاں بیوی کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق صادق آباد کے علاقے ڈھوک علی اکبر کری روڈ کی رہائشی گلنار بی بی کا بیٹا ارسلان اور بہو بسمہ جو والدین سے الگ رہتے ہیں والدین سے ملنے کے لیے انکے گھر آئے جہاں ارسلان کی بہن اور اسکی اہلیہ کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ گئی اور جھگڑا شروع ہوگیا۔

اس دوران بیٹا ارسلان بھی درمیان میں کود پڑا اور اہلیہ کے ساتھ مل کر والدہ گلنار بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ گھر میں کسی فرد نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک اور سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے نوٹس لیکر پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیا ہے

جبکہ ایس پی راول رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور والدہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے بیٹے اور اسکی اہلیہ کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا-

شادی کرو کاروبار نہیں ، صبا قمر کی شادی سے متعلق روایتی خیالات پر تنقید

Shares: