شوبز فنکاروں کی پشاوردھماکے کی بھر پور مذمت

0
39

گزشتہ روز پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شوبز فنکاروں نے سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے متاثرین سے اظہا ر تعزیت کیا اور اس دھماکے کو 2014 میں پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحے ’سانحہ اے پی ایس‘ سے مشابہت قرار دیا۔

باغی ٹی وی:گزشتہ روز پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد شہید جب کہ 110 زخمی ہوگئے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ دھماکا عین اس وقت ہوا جب بچوں کی بڑی تعداد دینی تعلیم حاصل کررہی تھی کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے پر جہاں عوام اور معروف شخصیات نے دُکھ کا اظہار کیا وہیں شونز فنکار بھی افسردہ دکھائی دیئے اور اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں انہوں نے متاثرین سے اظہار تعزیت کی اور اس دلخراش واقعے کی بھر پور مذمت کی-


گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پشاور میں مدرسے پر ہونے والے حملے نے آرمی پبلک اسکول کے سانحہ کی یاد تازہ کردی ان دونوں واقعات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔


اداکار فیروز خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ دل پشاوربلاسٹ میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے لئے دل اداس ہے اللہ اُن تمام لوگوں کیلئے آزمائش کو مختصر کرے جس میں اُس نے انہیں مبتلا کیا ہے۔


اداکار ہمایوں سعید نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں دھماکے کا سن کر رنجیدہ ہوگیا ہوں بس میرا دماغ یکلخت ماؤف ہوگیا، یہ سوچ کر کہ اب دوبارہ ہمارے بچوں کا لہو بہہ رہا ہےاہل خانہ کے لاتعداد نقصان اورمتاثرین کے لئے بہت ساری دعائیں اللہ ہمیں ہر برائی سے محفوظ رکھے۔


گلوکار فرحان سعید نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مدرسے حملے میں شہید ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ میری نیک خواہشات اور دعائیں زخمیوں اور شہدا کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔


اداکارہ عائزہ خان نے پشاور دھماکے کے حوالے سے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ وہ پشاوربلاسٹ کا سن کر بہت افسردہ ہیں اورامید ہے جلد ہی صورتحال ٹھیک ہوجائے گی۔


فیصل قریشی نے اپنے پیغام میں جائے حادثہ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ رحم-


فخر عالم نے دہکھ کا اطہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح پشاور میں بچوں پر بزدلانہ دہشت گردی کا حملہ۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی واضح حکمت عملی ہے۔ یہ ایک بیرونی اور اندرونی بزدلانہ دونوں طرف سے مربوط کثیر سطح کی کوشش ہے۔ لیکن قوم پُر عزم کھڑی ہے اور ہمارے امن اور ترقی کے عزم کو روکا نہیں جائے گا۔


گلوکار شہزاد رائے نے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کہاں جائیں ، کس کو بُلائیں ، کیا کریں خونخوار حیون بھی انسان سے بہت بہتر ہیں-


مہوش حیات نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ آج پشاور میں اپنے پیاروں کو کھونے والے افراد کے ساتھ میری تعزیت۔ میرے پاس صرف ایک سوال ہے کہ اس گھناؤنے فعل کا ارتکاب کرنے والوں سے پوچھیں۔ کیوں؟ آپ نے بہت سارے بے گناہ لوگوں کو ہلاک اور معزول کر کے کیا حاصل کیا؟ آپ کس مقصد کے لئے لڑ رہے ہیں؟ کسی بھی چیز کو قتل کرنے کا جواز پیش نہیں کیا گیا!


اداکارہ مایا علی نے افسردگی کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے چھوٹے تابوت بلا شبہ سب سے بھاری ہوتے ہیں میں ان خاندانوں کی دل دل دہلانے والی حالت زار کے بارے میں بھی سوچتی ہوں جو در کالونی سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں دعا ہے کہ اللہ انہیں اس مشکل وقت سے نکلنے کی طاقت دے-


اداکارہ حریم فاروق نے اپنے پیغام میں صبح دھماکا ہونے اور اس کے بعد ظہر کی اذان بلا خوف و خطر دینے اور جماعت کرنے پر وہاں پر موجود لوگوں کے حوصلے کی داد دی اور لکھا کہ بزدلانہ حملوں سے شاید ہم نیچے آجائیں لیکن ہماری روح کو توڑ نہیں سکتے۔ اس سے یہ اور بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان انشاءاللہ اواخر تک یہاں موجود ہے اس کا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا-

Leave a reply