شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اسامہ طاہر

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ناموراداکار اسامہ طاہر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے-

باغی ٹی وی : ڈرامہ انڈسٹری میں محض تین سال کے عرصے میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے والے اسامہ طاہر نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں اب مرد اداکاروں کے لیے بھی ’خوبصورت‘ ہونا ضروری ہوگیا ہے اور صلاحیت ثانوی چیز ہوگئی ہے۔

ڈرامہ ’ ڈر سی جاتی ہے صلہ‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے اسامہ طاہر نے مزید کہا کہ اداکار ہونے کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ آپ کی رنگت سفید ہو، بے داغ جلد ہو، داڑھی اور ہیئر اسٹائل اچھا ہو۔ مجھے بھی کئی بار صرف گوری رنگت کی وجہ سے ڈرامے میں کام ملا۔

’ایمرجنگ ایکٹر ایوارڈ ‘ اپنے نام کرنے والے اسامہ طاہر کا مزید کہنا تھا کہ ان سب کی وجہ سے اداکاری کا ہنر پیچھے رہ گیا ہے نئے اداکار بھی اپنی وجاہت ظاہری بود وباش پر توجہ دے رہے ہیں تاہم میں شوبز میں آنے والے لڑکوں کو مشورہ دوں گا کہ ظاہری روپ کے بجائے اپنی صلاحیت پر انحصار کریں۔

ماہرہ خان کا زندگی سے متعلق خصوصی پیغام

عائشہ عمر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Comments are closed.