وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر پہلی تیز ترین اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) سروس شروع کرنے کے اعلان پر شوبز ستارے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں-
باغی ٹی وی : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کرلیا گیا ہے اور ہم جلد ہی نیٹ فلکس کی طرز پر پہلا او ٹی ٹی لانچ کرنے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتا تھا کہ پیمرا کو بھی نشریاتی مواد پر گائیڈ لائن تیار کرنے کو کہا گیا ہے اور جیسے ہی پیمرا کی گائیڈ لائنز ملتی ہیں نجی کمپنیز کے اشتراک سے او ٹی ٹی سروس شروع کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے اس اعلان کے بعد شوبز ستاروں نے خوشی کا اظہار کیا اور وفاقی وزیر کے اس فیصلے کو اپنے سوشل میڈیا پیغام میں خوش آئند قرار دیا-
This is such a great news! Thank you @fawadchaudhry and @MinistryofST for this much needed initiative. It will open doors of opportunities for many many talented people and eventually help Pakistan reach a truly global audience. Insha Allah 🇵🇰 https://t.co/d8vKJmCmEW
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) October 23, 2020
اس حوالے سے اداکار ہمایوں سعید نے فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میڈیا کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے یہ اقدام وقت کی اہم ضرورت تھا اس سے بہت سے باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
Excellent @fawadchaudhry https://t.co/Za2fU1yiqk
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 23, 2020
عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھی فواد چوہدری کے اس اقدام کو شاندار قرار دیا۔
Bravo @fawadchaudhry Lets make this happen IA 👏🏻👏🏻 https://t.co/K7eSBdbnHi
— Hareem Farooq (@FarooqHareem) October 23, 2020
فواد چوہدری کے اس اعلان پر حریم فاروق نے بھی رد عمل دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور فواد چوہدری کے اس اقدام کو خوش آئند قرارا دیا-
This is great. Hope it creates many opportunities for everyone. @fawadchaudhry https://t.co/Rfixbifo7n
— Asad Siddiqui (@AsadSiddiqui_) October 23, 2020
اداکار اسد صدیقی نے بھی فواد چوہدری کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے. امید ہے کہ اس سے نوجوانوں کے لئے بہت سارے مواقع پیدا ہوں گے۔