شرمپ سموسہ

وقت : 35سے 40منٹ

تعداد : 4 سے 6

اجزائے ترکیبی مقدار
درمیانے شرمپ (خول سمیت یا صاف) 2½ گرام
تیل (تلنے کے لئے) 2کپ
پیاز (باریک کٹے ہوئے) آدھا کپ
ہرا دھنیا 2کھانے کے چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 1سے 2 چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
خشک دھنیا (پسا ہوا) آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
سموسہ پٹی 12سے 15 عدد
سادہ آٹا 2کھانے کے چمچ
سجاوٹ کے لئے:
تازہ پودینہ 1چھوٹی گٹھی
لیمو ں کے قتلے 6سے8 ٹکڑے

طریقہ کار:
شرمپ کو 2سے 3 منٹ تک ابالیں اور انہیں بڑے بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ابلے ہوئے شرمپ کو باؤل میں ڈالیں۔ پیاز، ہرادھنیا، ہری مرچیں، نمک، سرخ مرچ، خشک دھنیا پاؤڈر اور لیمن جوس ڈال کر نرمی سے مکس کریں۔ 3کھانے کے چمچ پانی لے کر اس میں آٹا مکس کرکے پتلا پیسٹ بنا لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ ایک سموسہ پٹی لیں ایک چمچ شرمپ کا آمیزہ اس میں ڈال کر اسے بندکردیں تاکہ مکسچر باہر نہ آئے۔ مثلث کی شکل کے سموسے بنا کرانہیں آٹے کے پیسٹ سے جوڑ دیں۔ اسی طرح تمام سموسے تیارکرلیں۔ کڑاہی میں 3سے 4سموسے گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔ کڑاہی سے نکال کر انہیں کچن ٹشو پر خشک کریں۔ پودینے کے پتے ڈش میں بچھا کر ان پرسموسے رکھیں۔ لیموں کے قتلے اور پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ زیادہ دیر تک فرائی نہ کریں اس طرح شرمپ سخت ہوجائیں گے۔

Leave a reply