لاہور:بی بی پاکدامن کا مزارحکومتی دعووں کے باوجود بھی تعمیر کے مراحل سے بہت دور،بزدار حکومت دربارکی اکھاڑ پچھاڑ کرکے ایسے لگتا ہے جیسے سو ہی گئی ہے

ذرائع کےمطابق بی بی پاکدامن کا مزار جوکہ اس سال کے وسط تک مکمل ہوجانا تھا ابھی تک اس کام باقاعدہ شروع نہ ہوسکا ، اس حوالے سے فائزہ کہتی ہیں کہ وہ دربارکمیٹی کے ذمہہ داران سے بات کرچکی ہیں ، دربار کے ذمہ داران بھی اس بات پر پریشان ہیں کہ حکومت نے اس پروجیکٹ کومکمل کرنے کا عہد کیا تھا مگرابھی تک کوئی کام نہ ہوسکا

 

اس کا بجٹ جو پہلے سولہ کروڑ تھا اب تئیس کروڑ کی حد پار کرنے لگا ہے

امن کمیٹی کے چیئرمین سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سات ماہ کا وقت دیا تھا لیکن اب نو ماہ گزرنے کو ہیں‌لیکن ابھی تک باقاعدہ کام شروع نہیں ہوا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک طرف ذوالحجہ ، محرم اورصفر میں اس دربار پرپاکستان کے کونے کونے سے زائرین آتے ہیں مگرجوکام کی صورت حال ہے اس سے زائرین کو بہت زیادہ تکلیف ہوگی

فائزہ بخاری کہتی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے نوٹس میں شاید یہ معاملہ نہیں ہے ، یا پھرعمران خان اس کام میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں‌

بی بی پاک دامان پروجیکٹ۔ گنبد اونچائی 140 فٹ ہے اور اس جگہ پر آنے والے لوگوں کی سہولت کے لئے بڑے پیمانے پر پروجیکٹ ہے۔

کچھ عجیب و غریب ایجنڈے پر ، کچھ میڈیا ہاؤسز اس منصوبے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفویض کردہ ٹیم اور ٹھیکیدار کو صحیح تصویر پیش کرنے کے لئے رہنمائی اور مدد کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ اس منصوبے کا کام ختم ہوجائے گا اور اس مرحلے پر احاطے کے لئے تباہی کا باعث ہوگا۔

مزار بی بی پاکدامن میں مدفون جن ہستیوں کا تذکرہ عام طور پر کیا جاتا ہے ان میں حضرت مسلم بن عقیل رضی اللہ عنہ کی زوجہ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا، ان کی ہمشیرگان اور خاندان کی دیگر خواتین ہیں۔ تاہم اس کا کوئی تاریخی ثبوت نہیں ہے، ہوسکتا ہے یہ مزارات جن ہستیوں کے نام سے معروف ہیں انہی کے ہوں۔

Shares: