17 جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن چھٹی برسی لیکن ورثا اب تک انصاف کے متلاشی

0
103

شہدائے ماڈل کی ساتویں برسی لیکن ورثا اب تک انصاف کے متقاضی
باغی ٹی وی: 17 جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی چھٹی برسی ہے،ورثاء اور عوامی تحریک کے کارکنان انصاف کی امید میں چھٹی برسی منائیں گے،ورثاء 6سال سے ایک ہی مطالبہ دہرا رہے ہیں کہ سانحہ کی غیر جانبدار تفتیش کروائی جائے، سپریم کورٹ کے حکم پر تفتیش کے لئے دوسری جے آئی ٹی بنی جس کے سربراہ اے ڈی خواجہ تھے اے ڈی خواجہ تھے اس جے آئی ٹی کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کام کرنے سے روک دیا گیا، اور اس سے انصاف کے عمل کو ریورس گئیر لگ گیا
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک نوراللہ صدیقی نے کہا کہ میڈیا نے ہر موقع پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے مظلوم ورثاء کا ساتھ دیا ہم آپ سے چھٹی برسی کے موقع پر بھی امید رکھتے ہیں کہ آپ انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ہمیشہ کی طرح مظلوموں کی آواز بنیں گے،اور یہ سوال ضرور اٹھائیں گے کہ جس سانحہ اور قتل عام کو ٹی وی چینلز پر براہ راست دیکھا گیا اس کا انصاف 6 سال گزر جانے کے بعد بھی کیوں نہیں ہو سکا؟ شکریہ

Leave a reply