شجاع آباد ، ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور ایکشن

0
45

شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے تحصیل شجاع آباد کے تقریباً 20 عدد پیٹرول پمپس کا وزٹ کیا ناقص پیٹرول اور مقدار کم ہونے اور غیر قانونی ڈیزل فروخت کرنے پر بھاری جرمانے کیے گئے اور وارننگ جاری کیں کی آئندہ مقدار میں کمی کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

.اس کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر قیمتوں کا جائزہ لیا خصوصاً کریانہ کی دکانات چیک کی اور قیمتیں حکومتی ریٹ لسٹ سے زائد ہونے پر جرمانے کیے گئے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وہ ایسے ہی حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے

.میرج ہالز پر SOPs کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی موقع پر جرمانے کیے اور وارننگ جاری کی گئی
.شہر کے مختلف روڈز،ملتان روڈ،جلالپور روڈ،ریلوے روڈ کا وزٹ کیا روزمرہ کی اشیاء سبزی و پھلوں وغیرہ کے نرخ چیک کیے زائد نرخ پر تقریباً 8500 روپے کےجرمانے کیے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کے مقرر کردہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے عناصر پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔۔(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

Leave a reply