شجاع آباد ٹرین سے ٹکرا کر عورت کی موت ، پولیس اور متعلقہ ادارے نہ پہنچ سکے

شجاع آباد ٹرین سے ٹکرا کر عورت کی موت ، پولیس اور متعلقہ ادارے نہ پہنچ سکے

ملتان: رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی .شجاع آباد ریلوے پھاٹک کے قریب پاکستان ایکسپریس ٹرین کے نیچے آ کر ایک عورت کی خودکشی ایک گھنٹہ سے پڑی ہوئی لا وارث لاش کی شناخت نا ہو سکی ایک اندازہ کے مطابق خاتون کی عمر 38 سے 45 سال تک بتائی گئی ہے ۔ ایک گھنٹہ گذرنے کے باوجود پولیس اور متعلقہ ادارے جائے حادثہ پر نا پہنچ سکے صرف ریلوے کا ایک پولیس اہلکار موقع پر موجود رہا اور اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتا رہا ۔

اس حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی آبادی کے مرد اور خواتین ایک کثیر تعداد میں پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو کپڑے سے ڈھمپ دیا گیا یہ ایک حادثہ تھا یا خود کشی اس کی مزید تحقیقات جاری ہے . رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Comments are closed.