شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد کے نواحی علاقہ بستی محمد پور میں قائداعظم یوتھ اتحاد فاؤنڈیشن کی جانب سے 14اگست اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا اسٹیج کی صدارت ملک زاہد نے سنبھالی مہمان خصوصی میں شازیہ عباسی کھکھ صاحبہ ،حاجی صادق ملانہ ،چیئرمین میاں یعقوب بھٹی قائداعظم یوتھ اتحاد فاؤنڈیشن ،ملک اللہ نواز وینس چیئرمین پاکستان سرائیکی پارٹی ۔ایسویسی ایٹ ایڈیٹر طحہ منیب صاحب باغی ٹی وی نے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت فرما کر تقریب کو چار چاند لگا دیے ۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔بھارت نے کشمیر پے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں ہم کسی صورت بھی پاکستان کے ساتھ ایک نیا فلسطین نہیں بننے دیں گے آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور انہیں اپنے حق سے کوئی محروم نہیں سکتا ۔انشااللہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی کشمیر کی آزادی سنجیدہ مسئلہ ہے بھارت کو ہرصورت کشمیریوں کو ان کا حق واپس کرنا ہوگا ۔مقرر ین نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بھی مہم جوئی کی تو پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے بھارت کو منہ توڑ دندان شکن جواب دیا جائے گا بھارت کو اب ہر صورت کشمیر کو آزادی دینا ہوگی بھارت اب کشمیری بھائیوں کو ان کے حق سے مزید محروم نہیں رکھ سکتا ۔تقریب میں قائداعظم یوتھ اتحاد فاؤنڈیشن کی جانب سے میٹرک میں اول آنے والے طالب علموں کو اسناد پیش کی گئی اس تقریب میں نعت تقاریر اور ملی نغمے بھی پیش کئے گئے چھوٹے بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کر کے تقریب کے ماحول کو خوشگوار بنا دیا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Shares: