شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا شہدا کے نام سے منسوب پودے لگائے گئے پودے لگانے کی اس تقریب میں کالج کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیاسی اور دیگر سماجی شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کی جن میں پی ٹی آئ شجاع آباد کے صدر حافظ کامران جنرل سیکٹر ی دلشاد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور شہدا 6 ستمبر کے نام سے منسوب اپنے اپنے پودے لگاے اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ملک اقبال صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کے ہم نے آج 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدا کے نام سے منسوب پودے لگا کر پاک فوج کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے مادر ملت کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کیں 6 ستمبر ملکی تاریخ میں سب سے اہم دن ہے اس روز پوری قوم دشمن کے لئے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن کو ایک ذلت آمیز شکست سے دوچار کیااور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا ۔1965 کی جنگ میں ہماری مسلح افواج نے شجاعت اور بہادری کے وہ جوہر دکھائے کے جس سے دشمن دشمن پر خوف طاری ہو گیا اور وہ بد ترین شکست سے دوچار ہوا ۔ہم زندہ قوم ہیں ہم اپنے شہداء کی قربانی ہرگز نہیں بھولیں گے ۔انہو مزید کہا کے درخت قدرت کی طرف سے ہمیں دیا ہوا تحفہ ہیں زمینی کٹاؤ اور . ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں درخت ایک اہم اور کلید ی کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ہر پاکستانی کو چاہیے کے وہ وزیر اعظم پاکستان کی کلین گرین پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے (رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

Shares: