شجاع آبادسبکدوش ہونے والے ہیڈ کلر ک کے اعزاز میں ملازمین کی جانب سے الوداعی پارٹی کا اہتمام
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )میونسپل کمیٹی شجاع آباد کے ملازمین نے سبکدوش ہونے والے ہیڈ کلرک خلیل احمد کے اعزاز میں الوداعی پارٹی اور لنچ کا اہتمام کیا۔ ہیڈ کلرک خلیل احمد 36 سال محکمہ کی خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ میونسپل کمیٹی کے افسران اور ملازمین کے زیر اہتمام دوپہر کے کھانے میں اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد زبیر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میاں زبیر نے بلدیہ کے آفیسران اور ملازمین کو کہا کہ وہ خلیل احمد کی طرح پوری محنت سے ڈیوٹی سرانجام دیں اور عوام کی خدمت کریں
انہیں اللہ تعالٰی کی طرف سے اجر ملے گا۔خلیل احمد نے کہا میں اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد زبیر کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ مکمل تعاون کیا اور میرے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پرخلیل احمد نے جذباتی آواز میں تمام آفیسران اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا
اس موقع پر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری ریٹائرمنٹ پر ایک ناقابل فراموش تقریب کا اہتمام میرے لیے باعث اعزاز ہے انہوں نے اپنے ساتھیوں اور آفیسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قطعہ بھی سنایا۔ دوپہر کے کھانے میں آفیسران اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین موجود تھے