شجاع آباد چیف افیسر میونسپل کمیٹی کا شہر کےمختلف علاقوں کا وزٹ

شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی شجاع آباد حامد علی قریشی نے ہمراہ محمد رفیق میونسپل آ فیسر و سب انجینئر میونسپل کمیٹی شجاع آباد شہر کے مختلف مضافات کا وزٹ کیا۔ واٹر فلٹریشن پلانٹس کا وزٹ کیا۔ مدرسہ جامعہ فارقیہ کا وزٹ کیا نیز شہر میں صفائی کی صورتحال کو چیک کیا ، عملہ صفائی کو وارڈز میں چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ دفتر میونسپل کمیٹی میں لائٹس لگوائی اور درختوں کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے ان پر وائٹ کلر بھی کرا یا۔ چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی کا کہبا تھا کہ عوام الناس کو صفائی ، لا ئٹ اور صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ انشااللہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے بہت جلد مزید عملی قدام کئے جائے گے۔ عوام الناس کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ کو ئی بھی شخص دفتری اوقات میں مجھ سے مل کر اپنے مسائل بتا سکتا ہے اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کئے جا ئیں گے(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

Comments are closed.