شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کاغذئی کاروائی اور بند کمروں تک محدود ،شہر کی صفائی کے لئے بہتر انتظامات نہ کئے جا سکے۔نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق کلین اینڈ گرین پنجاب کی مہم کاغذئی کاروائی بند کمروں تک محدود ہو کر رہ گئی۔شہر میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔چھوٹی نہر میں گندگی ڈالنے والوں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہ کی جا سکی۔کینال کے اطراف میں پودے اور بجلی کے پول لگا کر گرین بیلٹ بنانے کے باتیں سیاسی وعدوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔چھوٹی نہر کے ساتھ گندگی کی بد بو کے ساتھ کھڑا ہونا محال ہے جہاں لوگ صبح سیر کے لئے جایا کرتے تھے گندگی کے ڈھیروں کے سبب وہاں سے گزرنا پسند نہیں کرتے ۔عوام کا اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن اور انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Shares: