شجاع آباد گورنمنٹ ڈگری کالج میں کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کر دیا گیا

0
39

شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
گورنمنٹ ڈگری کالج شجاع آباد میں کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں شجرکاری مہم کا آغاز پرنسپل پرفیسر ملک اقبال کی سربراہی میں کردیا گیا ہے اس موقع پر پروفیسر محمد اقبال ملک نے کہا کہ ہم نے کالج میں پھول دار اور پھل دار اور دیگر موسمی سینکڑوں پودے لگائے ہیں طوفانوں کی روک تھام اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ کے لئے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے۔موسمیاتی تبدلیوں میں سرسبز درخت اہم کردار ادا کرتے ہیں میں نے کالج میں تمام طلباء اور عملے کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے تاکہ آنے والی نسلوں کو محفوظ کیا جاسکے۔درخت ہماری زندگی ہے۔صفائی ہمارا نصف ایمان ہے ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہوگا اس موقع پر خواجہ شوکت، ملک آصف وینس، رانا لیاقت،دلشاد خان، اعجاز خاکوانی،ملک خلیق،رانا ظفر منیر نون ،فہیم اور راؤ عدنان بھی موجود تھے ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Leave a reply