شجاع آباد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے زراعت آفس شجاع آباد میں پودے لگائے گئے

0
48

شجاع آباد:(نمائندہ باغی ٹی وی)
گرین اینڈ کلین کے سلسلے میں زراعت آفس شجاع آباد میں پودے لگائے گئے اس موقع پر چوہدری لیاقت علی گوندل ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ اس کی دیکھ بھال اور آبیاری کرنا بھی انتہائی ضرور ی ہے فیلڈ آفیسروں اور عملے کو خصوصی ہدایت کی ہیں کے وہ کسانوں سے کہیں کہ وہ کھیتوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں کیونکہ درخت منافع بخش صنعت بھی ہے درختوں کی لکٹری ہمارے بہت سے کاموں میں استعمال ہوتی ہے۔ سید لیاقت حسین گیلانی اسسٹنٹ،جام غلام عباس انسپکٹر، عبدالخالق بھٹی، دلشاد خان، خورشید نے کہا کہ درخت اس دھرتی ماں کا حسن ہے درختوں کے پتے زمین کو زرخیز کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں دور حاضر میں ہمیں درخت لگا کر آنے والی نسلوں کو آلودگی سے محفوظ کرناہے اس لئے درخت لگا نا بہت ضروری ہے پھل دار اور پھول دار پودے زیادہ سے زیادہ لگائیں تاکہ ملک سر سبز اور شاداب رہے اس موقع پر محمد آصف زراعت آفس،محمد عرنان سید حسن عباس، فرحان بخاری، خالد چیئر مین،قاری عبدالرحمن ملک آصف اسلام،اظہر کلیم،خرم اشتیاق و دیگر نے بھی اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔
(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

Leave a reply