شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد سی پی او ملتان محبوب رشید میاں کی ہدایت پر ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے تھانہ گلگشت میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ڈی ایس پی سرکل گلگشت نصراللہ وڑائچ، ایس ایچ او گلگشت عمران گل اور دیگر افسران کھلی کچہری میں ان کے ہمراہ تھے
کھلی کچہری میں سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ایس پی گلگشت ڈویژن نے تمام سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے مناسب احکامات جاری کیے
ایس پی گلگشت ڈویژن نے سائلین سے کہا کہ آپ کی شکایات کے ازالے کے لیے آپ کے پاس آ کر کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ آپ کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے (رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی
ش
شجاع آباد سی پی اؤ کی ھدایت پر تھانہ گلگشت ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا
Shares:







