شجاع آباد (نومائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد میں اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید نے بارہ فٹ چوڑی فٹ پات بنا کر گرین بلیٹ کا نام دے کر غریب رھیڑی بانوں کا روزگار چھین لیا اور انکو فاقہ کشی پر چھوڑ دیا گیا 1122 اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں گزرنا بھی مشکل ہے
تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں کا کہنا ھے کہ رھیڑی بانوں کا روزگار چھین لیا گیا گرین بلیٹ کے نام پر جو کہ مزید لوگوں کا کہنا تھا کہ پچھلےسال 34 لاکھ کا ٹھیکہ سے بنا روڈ توڑ دیا اور دوبارہ سے پانچ لاکھ کا ٹھیکہ دیا ادھر سنتے ھیں ملک میں معاشی بحران ھے آخر بے وجہ اتنی رقم کا ضیاع کیوں کوئی پوچھنے والا نہیں مزید شہری حلقوں کا کہنا ھے کہ راستہ اتنا تنگ ھو چکا ھے کہ گزرنا مشکل ھے مگر اس سے کم راستہ تو رھیڑی بانوں نے روکا ھوا تھا مگر یہ تو اس سے بھی تجاوز کر گیا ھے جو درد سر بن چکا ھے لوگوں کامزید کہنا تھا کہ وزیراعظم وزیر اعلی اور کمشنر اورڈپٹی کمشنر شجاع آباد کی اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید سے کہ خداراہ اپنی بند آنکھیں کھولیں ناقص میڑیل اور ناقص اینٹوں سے بنے والی گرین بلیٹ کی تعمیر پر توجہ دیں انجینیر نے بھی اس ناقص میڑیل کو کاغذات میں اوکے کر دیا ھے کیا یہ جائز کام ھے کرپشن کرنایا رھیڑی لگانا ھی قانون جرم ھے جو کہ ایک سوالیہ نشان ھے لوگوں نے بتایا کہ اگر خدا نخواستہ کوئی نا خوش گوارواقعہ رونما ھوا تو ریسکیو 1122 کی گاڑیاں تیزی سے نا جا سکیں گی اور فائر برگیڈ کی بڑی گاڑی جانا تو بہت مشکل ھے بلکہ نا ممکن ھے کہ وہ جاۓ حادثہ پر پہنچ سکیں اھل شجاع آباد کی ارباب اختیار سے اپیل گزارھے کہ اس طرف خصوصی توجہ فرمايئں تا کہ پریشانی کا سدباب ھوسکے۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد

شجاع آباد گرین بیلٹ کی تعمیر عوام پریشان
Shares: