شجاع آباد انصاف پریس کلب کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا

شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد انصاف پریس کلب شجاع آباد کے سال 2021 کے لئے دلشاد خان، چیئرمین ، اظہر تاج قریشی صدر اور ڈاکٹر اکبر مئیو جنرل سیکریٹری بلامقابلہ منتخب
تفصیلات کے مطابق
انصاف پریس کلب شجاع آباد کے ممبران کا سال نو 2021 کے لئے نئی باڈی کو تشکیل دینے کے لئے اجلاس ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کیا گیا سرپرست اعلی خواجہ ہاشم صدیقی سرپرست عظمت علی خان بلوچ بانی ارباب سیال ایڈووکیٹ کی سربراہی میں انصاف پریس کلب شجاع آباد کی نئی باڈی تشکیل دی گئی جس میں بلامقابلہ اظہر تاج قریش صدر اور ڈاکٹر اکبر مئیو جنرل سیکرٹری راؤ طیب نائب صدر اشفاق چنڑ سئنیر نائب صدر اظہر رانا جوائنٹ سیکرٹری جاوید قریشی سیکرٹری اطلاعات محمد زبیر قریشی فنانس سیکرٹری محمد احمد آفس سیکرٹری اعجاز مئیو انفارمیشن سیکرٹری راؤ شکیل چئیر مین مجلس عاملہ کاشف اکرم ممبر ریحان علی خان ممبر محمد جہانگیر ممبر بلامقابلہ منتخب ہوئے سرپرست اعلی خواجہ ہاشم صدیقی اور سرپرست عظمت علی خان بلوچ چئیرمین دلشاد خان وائس چئیرمین چوھدری صغیر بگو اور صدر اظہر تاج قریشی کی باہمی مشاورت سے بانی انصاف پریس کلب ارباب سیال ایڈووکیٹ اور جمال ایڈووکیٹ شیخ دانش اسلم ایڈووکیٹ کو لیگل ایڈوائزر منتخب کیا گیا اجلاس کے آخر میں تمام عہدیداران نے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے مالائیں پہنائیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مثبت صحافت کے ذریعے علاقے کے تمام مسائل اجاگر کریں گے اور کسی مافیا کے دباؤ میں آئے بغیر انصاف پریس کلب شجاع آباد کے فورم کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں گے اور مظلوم طبقہ کی آواز بنیں گے اور جرائم کا قلع قمع کریں گے آخر میں چیئرمین دلشاد احمد خان اور صدر اظہر تاج قریشی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اکبر مئیو نے کہا کہ انصاف پریس کلب کے تمام ممبران کی فلاح اور بہبود کے لئے اپنی تمام تر توانائی بروئےکار لائیں گے اور ممبران کو درپیش مشکلات کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے اجلاس کے آخر میں انصاف پریس کلب کی سربلندی کے لیے دعا بھی کرائی گئی ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی شجاع آباد

Comments are closed.