شجاع آباد خستہ حال بستی ملوک روڈ عوام کے لئے مسائل کا گڑھ بن گیا انتظامیہ خاموش تماشائی
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد تا بستی ملوک روڈ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہ کا شکار۔ روڈ میں جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ اور بڑ ے بڑ ے گڑھے بنے ہوے ہیں بارش کا پانی اور سیوریج کا گندہ غلاظت سے بھرا ہوا پانی ان گڑھو ں میں بھر نے سے تالاب کا منظر پیش کر رہا ۔یہ گندہ پانی صحت کے حوالے سے عوام پر منفی اثرات مرتب کرنے لگا ہے معصوم بچے اور شہری مختلف امراض میں مبتلا ح ہو رہے ہیں جن میں ملیریا، ہیپی ٹائٹیس، بخار، پھوڑ ے اور پھنسی جیسے امراض انتہائی کثیر مقدار میں نمودار ہو رہے ہیں سیوریج کے ناقص انتظام کی وجہ سے گندہ پانی روڈ پر جمع رہتا ہے ۔ علاقہ مکینو ں کا کہنا ہے ہم نے جن کو ووٹ دیا آج وہ بھی ہمارے مسائل کو سننا گوارہ نہیں کرتے موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتوں کے نمائندوں نے ہم سے بہت سے وعدے کئے جو آج تک وفا نا ہو سکے خدارہ ہمارے حال پر رحیم کیجئے ہمارے چھوٹے بچے اس بدبو دار ماحول سے تنگ آ چکے ہیں ہمارا انتظامیہ اور حکومت سے متفقہ مطالبہ ہے کے اس روڈ کی تعمیر کو یقینی بنا کر ہمیں صحت مند ماحول دیا جائے تکے مستقبل میں ہم اور ہمارے بچے مختلف وبائی امراض کا شکار ہونے سے بچ سکیں ۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد