شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )شجاع آباد ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن عامر خان نیازی کی شجاع آباد میں کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے اور انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی میں کھلی کچہری سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن عامر خان نے کہا سرکل میں جرائم کا خاتمہ اور سائلین کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،کیپٹن عامر خان کا کہنا تھا کہ سرکل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،
ایس ایچ اوز تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اگر وہ حق پر ہیں تو فوری طورپر انکی داد رسی کی جائے، افسران انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، اگر کسی سائل کا جائز مسئلہ حل نہیں ہوتا تو وہ مجھ سے رابطہ کرے،
ایس ایس پی ملتان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی معاشرتی برائیوں کا حقیقی عکاس ہوتا ہے جو خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے، پولیس اور صحافی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اس کھلی کچہری میں صدر بار رانا یوسف،جنرل سیکرٹری چوہدری عارف، راشد ملک ایڈووکیٹ انجمن تاجران کے ممبران اور معززین شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی