شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) قومی خوشحالی سروے کے نام پر شہریوں سے فراڈ جاری، ٹائیگر فورس شجاع آباد نے مبینہ جعلسازی کرنے والے گینگ کے پانچ ارکان پکڑ لئے، جعلسازی میں ملوث گرفتار افراد کو چھوڑنے پر ٹائیگر فورس کا احتجاج، تفصیل کے مطابق قومی خوشحالی سروے کے نام پر شہر بھر میں مبینہ طور پر شہریوں کے ساتھ فراڈ جاری ہے، شہریوں سے رشوت لے کر انہیں حکومتی امداد کا جھانسا دیا جارہا ہے، ٹائیگر فورس شجاع آباد کے ارکان نے قومی خوشحالی سروے کی آڑ میں مبینہ جعل سازی کرنے کی اطلاع اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کو دی جن کی ہدایت پر جعل ساز گروہ کےدو خواتین سمیت پانچ ارکان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔گھنٹوں پولیس کی حراست میں رہنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا، ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی قومی خوشحالی سروے میں کرپشن بےنقاب کی اور آج بھی کرپشن کرنے والے افراد کی نشاندہی کی، ہم وزیر اعظم پاکستان اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس شجاع آباد کو بااثر افراد کی جانب سے کرپشن بےنقاب کرنے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ لڑکیاں اور لوگ بے قصور تھے بغیر لیڈی پولیس کے انہیں کیوں گرفتار کر کیا گیا اور اگر وہ کرپشن کر رہے تھے تو انہیں کیوں چھوڑا گیا۔۔ایس ڈی پی او شجاع آباد نے کہا ہےکہ خوشحالی سروے ٹیم پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔اسسٹنٹ کمشنر میاں زبیر نے کال اٹینڈ نہیں کی(۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

Shares: