شجاع آباد شہر کے مرکزی قبر ستان نور شاہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ لاعلم
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد شہرکے مرکزی قبرستان نورشاہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر آوارہ کتوں کا راج اور قبرستان کی چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے قریبی علاقہ مکینوں کے جا نور قبرستان میں گھس کر قبروں پر لگے پودے کھا نے لگے، قبروں کی بے حرمتی، شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد چیف آفیسر بلدیہ اور ذمہ داران محکمے کے افسران سے مرکزی قبرستان کی چاردیواری تعمیر کرانے کا مطالبہ،
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد کے مرکزی قبرستان نور شاہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر آوارہ کتوں کا راج ہونے کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی ہونے لگی اور چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے قریبی علاقہ مکینوں کے پا لتو جانور جن میں گدھے،، بھیڑ، بکری شامل ہے اکثر اوقات گھاس چرانے کے لیے قبرستان کا رُخ کرلیتے ہیں جہاں پروہ شہریوں کی طرف سے اپنے پیاروں کی قبروں پر لگا ئے گئے پودے بھی کھا جا تے ہیں جبکہ گدھے کتے قبروں پر پیشاب کر تے ہوئے بھی نظر آئے ہیں جس سے قبروں کی بے حرمتی ہو تی ہے اس کے علاوہ علاقہ بھر کے آوارہ جانور بھی مرکزی قبرستان کا رُخ کرتے ہیں جن کے فضلہ سے قبرستان میں گندگی اور تعفن پھیلا رہتا ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد چیف آفیسر بلدیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی چاردیواری تعمیر کرائی جا ئے (رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )