شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں اقربا پروری عام مریض ادویات سے محروم بااثر لوگوں کو سہولیات سے مستفید کرنے کا سلسلہ جاری شہریوں کا وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں موجود ادویات کی لسٹ آویزاں کی جاتی تھی تاکہ مریضوں اور ڈاکٹروں کو ادویات کی موجودگی کا علم ہوسکے مگر چند ماہ سے عملے نے کرپشن کرنے کے لیے لسٹ لگانا چھوڑ دی ہےجس کی وجہ سے ہسپتال میں عام غریب مریضوں کو ادویات نہیں دی جاتی اور باہر سے خرید کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جبکہ بااثر اور غیر مستحق لوگوں کو ادویات دی جاتی ہیں اور عملہ بھی آپس میں ادویات کی بندربانٹ کر رہا ہے شہریوں نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کمشنر ملتان اور اعلی حکام سے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
ش
شجاع آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سہولیات با اثر لوگوں تک محدود غریب عوام دھکے کھانے پر مجبور
Shares: