شجاع آباد( نمائندہ باغی ٹی وی ) شاہین ماڈل سکول شجاع آباد میں عظیم فنکار, شاعر اور اینکر قدیر شجاع آبادی نے کشمیری بھائیوں کے پیغام کو کشمیری بابا کے کردار میں بھر پور انداز میں پیش کر کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔ سکول کے بچوں ,سٹاف اور عوام الناس تک اپنا پیغام پہنچایا کے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم مرتے دم تک اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے , انہوں نے کشمیری بابا کے کردار میں انڈین آرمی کے 190 دن کے سخت کرفیو اور اس دوران ہونے والے ظلم وستم کی کہانی بیان کی, اور بتایا کہ ہم کشمیری کب تک جانیں قربان کرتے رہیگے, عالمی برادری نے چپ سادھ لی ہے, نہ ہم کرفیو اٹھواسکے,اور نہ ہی انڈیا کو سفارتی اور تجارتی سطح پر تنہاکرنے میں کامیاب ہو سکے, ہمیں اللہ کے بعدمسلمانوں اور عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے, خدارا ہمارا ساتھ دیں, رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Shares: