شجاعت، حکمت اور صبرو استقامت میں‌ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی زندگی سب کے لیے مشعل راہ ہے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن
باغی ٹی وی : رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن میں‌آج حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس میں یہ بیان ہوا کہ حضرت علی کی زندگی شجاعت ، حکمت اور استقامت کا عملی نمونہ تھی ان کی زندگی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے. .اس موقع پر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ انیس رمضان کو کوفے کی مسجد میں نماز کے دوران زہر آلود تلوار سے زخمی ہوئے. دو دن تک زندہ رہے ، زخم بہت گہرا تھا اور زہر کا اثر بھی تھا چنانچہ 21 رمضان المباراک کو آپ شہید ہوگئے.

آپ کا زخم دیکھ کر حکیم نے کہا کہ آپ کو زیادہ سے زیادہ دودھ پلایا جائے . روایات میں ہے کہ کوفے کے بچے پیالوں میں دودھ لے کر آپ کے گھر کے باہر جمع ہوگئے. آپ رضی اللہ عنہ نے شہادت سے قبل خطبہ ارشاد فرمایا جو کہ بہت ی جامع اور بلیغ تھا جس میں رہنمائی کے بہت سے موتی موجود تھے . آپ نے فرمایا کہ "اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ہے . اور حضرت محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس بندے اور نبی ہیںِ ، وہی اللہ ہے جس نے ان کو دین حق دے کر بھیجا چاہے یہ بات کافروں کو ناگوار گزرے . بے شک میری قربانی میر ی نماز میرا جینا اور میرا مرنا اللہ رب العالمین کےلیے ہے مجھے اسی چیزکا حکم دیا گیا ہے ”

اس کے بعد مبشر لقمان نے کہا کہ حضرت علی کی ہستی ایسی عظیم ہستی ہے کہ جس پر ہمارے جیسا عام عادمی بات نہیں کرسکتا . ہم تو صرف ان کی تعریف بیان کرسکتے ہیں. علمائے کرام جب ہمیں جوائن کریں گے تو وہ آپ کی شہادت ، اس کے اسباب ، وجوہات اور محرکات کو زیر بحت لائیں گے.

Shares: