شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں نے بارڈر پرفوجی پوسٹ کونشانہ بنایا ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فورسز کی دہشتگردوں کی فائرنگ پر موثر جوابی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 32سال کے سپاہی عمردارز شہید ہوگئے۔
شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر افغانستان سےچیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ،پاکستان متعدد بار پاک افغان موثر مینجمنٹ کا معاملہ اٹھاچکا ہے.شہید سپاہی عمردراز کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔








