شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں
اطلاعات کے مطابق غیر سرکاری تنظیم کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی میرعلی کے گاؤں ایپی میں این جی او کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا
خواتین کی لاشیں اور زخمی ڈرائیور کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق جاں بحق خواتین کا تعلق بنوں سے ہے،
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا،
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے ،ا س خبر کو مزید اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا