بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن جو کہ سئنیر اداکار کمل ہاسن کی بیٹی ہیں، شروتی نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں. انہوں نے بتا دیا ہے کہ انہیں کونسا کام کرنا نہیں پسند. شروتی نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ برف پر ڈانس کرنا بہت زیادہ مشکل ہوتا ہے اور ہمارے فلم میکرز لازمی سمجھتے ہیں برف پر ڈانس کروانا، جبکہ میرے لئے برف پر ڈانس کرنا بہت مشکل اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ہم کچھ پہن نہیں سکتے کہ جس سے ہم گرم رہ سکیں، لڑکے تو پھر بھی جیکٹ پہن لیتے ہیں لیکن لڑکیوں کے لئے مشکل ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ’والٹئر ویرایا‘ کے گیت
’سری دیوی چرن جیوی‘ کیلئے برف پوش پہاڑ پر رقص کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہیروئین نے بلائوز یا ساڑھی پہنی ہوتی ہے اس کے لئے برف پر گانا کسی بھی کام سے مشکل ہوتا ہے پکچرائز کروانا. یاد رہے کہ شروتی حسن سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں، اور وہ اداکاری بھی حقیقت کے قریب کرتی ہیں. ان کے والد کمل ہاسن اور والدہ ساگریکا بھی اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں.








